پشاور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو کورونا وائرس سے بچنے سے متعلق آگاہی دی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں کوہاٹ روڈ ' سرکلر روڈ اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو کورونا وباء سے بچنے سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے گلوز اور ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے کیونکہ روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کی تعداد میں نئے کیسز کا سامنے آنا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے جس سے ثابت ہو تا ہے کہ شہریوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا وائرس میں کمی کے باعث مزید اضافہ ہو گیا ہے جو ہم سب کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے کورونا وباء کو کنٹرول کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔