صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 16 اپریل 2024 

دلکش اور خوش نما پروں والے کبوتر، ماڈلنگ کے لیے تیار

ویب ڈیسک | پیر جون 2020 

کبوتروں کی افزائش کرنے والے ادارے نے کئی برس کی محنت کے بعد ایسے کبوتر پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جن کے پر اور بازو قدرتی طور نہایت خوبصورت اور دلکش ہیں۔

زمانہ ماضی میں کبوتر ’’ِچٹھی‘‘ کی ترسیل کا بہترین ذریعہ ہونے کے باعث ’عاشقوں‘ کا محبوب پرندہ ہوا کرتا تھا، اب زمانہ بدل گیا ہے تو کیوں نہ کبوتروں میں کچھ ایسی تبدیلی لائی جائے جو حیران کن بھی ہو اور خوشنما بھی۔ اس مقصد کے لیے کبوتروں کی بریڈنگ (افزائش نسل) کرنے والے ادارے نے دیدہ زیب کبوتروں کی پیدائش ممکن بنالی ہے۔

پہلی نظر میں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ کبوتر کسی ’بیوٹی پارلر‘ سے تیار ہو کر آئے ہیں جہاں کسی ماہر ہیئر ڈریسر نے ان کے پروں کو نت نئے اور دیدہ زیب ڈیزائن سے مزین کردیا ہے۔ دل کو لبھانے والے پروں سے ان کبوتروں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کبوتروں کے صرف بازو ہی دیدہ زیب نہیں بلکہ عام کبوتروں کے مقابلے میں ان کا سائز اور وزن بھی قدرے زیادہ ہوتا ہے اسی طرح بریڈنگ والے ان کبوتروں کی دم بھی عام کبوتروں کی دم سے زیادہ طویل ہے۔ یہ کبوتر مختلف رنگوں میں بھی دستیاب ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔