صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 19 اکتوبر 2025 

مجھے ’آریانہ گرانڈے‘ بننے کا کوئی شوق نہیں، آئمہ بیگ

ویب ڈیسک | جمعہ جون 2020 

پاکستان کی مشہور و معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پرلائیو سیشن کے دوران امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کی طرح گانے اوران کا اسٹائل کاپی کرنے سے متعلق کہا کہ میں آریانہ گرانڈے کی طرح نہیں بننا چاہتی، صرف ایک پونی بنانے سے یا گلوکارہ کی طرح آئی لائنرلگانے سے میں آریانہ گرانڈے نہیں بن سکتی۔

گلوکارہ نے کہا کہ انہیں امریکی گلوکارہ پسند ہے، آریانہ کی آواز اوراسٹائل کی وہ دیوانی بھی ہیں لیکن وہ ان جیسے بننا نہیں چاہتی ہیں۔

گلوکارہ نے کہا کہ مجھے اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامراورگلوکارہ مومنہ کا اسٹائل بھی پسند ہے۔ کسی کے اسٹائل کوکاپی کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس شخصیت کو ہی کاپی کررہے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔