ہمارے پاس پہلے سے موجود دو ادویہ کے کووِڈ 19 کے خلاف حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ تجربات بنگلہ دیش میں کئے گئے ہیں اور اب بھارت کی طبی تحقیقی کونسل نے بھی اس پر بھی غور شروع کردیا ہے۔
بنگلہ دیش میں کورونا سے بیمار بعض مریضوں پر ’ آئیورمیکٹن اور ڈوکسی سائکلائن‘ کا مجموعہ آزمایا گیا ہے جس کے غیرمعمولی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اسی بنا پر انڈین کونسل برائے طبی تحقیق ( آئی سی ایم آر) نے بھی دوا کے اس مجموعے پر غور شروع کردیا ہے جو پہلے سے ہی پوری دنیا میں عام استعمال ہورہی ہیں۔