صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

سٹی ٹریفک پولیس نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر منشی کو گرفتار کرلیا

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | بدھ جون 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر منشی جبکہ مختلف علاقوں میں تجاوزات قائم کرنے پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک *وسیم احمد خلیل* کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے مختلف علاقوں خوشحال بازار دلہ زاک روڈ اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران تجاوزات قائم کرنے پر 23 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ صدر کے علاقے میں غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں نو پارکنگ زون میں کھڑی کرنے پر 12 موٹر سائیکلوں کو ٹرمینل میں بند کردیا گیا جن کے مالکان پر جرمانے عائد کردیئے گئے۔ اسی طرح سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے پر منشی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلشن آرا کی عدالت میں پیش کیا گیا جن پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ نیوز رپورٹر میں کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا تاکہ ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بازاروں اور سڑکوں کے کنارے غیر قانونی طور پر موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی جبکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام کو واضح احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ جو بھی غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کا مرتکب ہو گا ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ ان عناصر کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام ہوتا ہے اور پشاور میں کسی کو بھی سڑک کنارے پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔