صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 26 اپریل 2024 

کورونا وبا میں فاصلہ برقرار رکھنے والا 75 نمبر کا جوتا تیار

ویب ڈیسک | بدھ جون 2020 

دنیا بھر میں لوگ خود کو ہجوم سے یا لوگوں کو خود سےدور رکھنے کےلیےطرح طرح کے دلچسپ طریقے آزمارہے ہیں اور اس ضمن میں ایک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے والے جوتے تیار کئے گئے ہیں۔ اس جوتے کا اگلا حصہ اتنا لمبا ہے کہ وہ سامنے والے کو پرے ہٹانے کےلیے کافی ہے۔

یہ ایجاد رومانیہ کے جوتا ساز ماہر گریگور لیوپ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے۔ جوتے کا اگلا حصہ غیرمعمولی طور پر بہت لمبا ہے جسے یورپی سائز کا 75 نمبر دیا گیا ہے۔ خالص چمڑے سے بنے اس جوتے کی قیمت 115 ڈالر یعنی پاکستانی 18 ہزارروپے کے لگ بھگ ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔