صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 24 اپریل 2024 

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ویب ڈیسک | بدھ جون 2020 

سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے اور غلط الزامات لگانے پر سابق معروف فاسٹ بولر شعیب اختر کو ایف آئی اے سابئیر کرائم ونگ نے 5 جون کو طلب کر لیا۔ شعیب اختر کو انکوائری افیسر کے سامنے پیش ہو کر اس کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شعیب اختر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر طلب  کیا گیا ہے، کرکٹ بورڈ کی طرف سے ان کے لیگل سیل نے ایف آئی اے سابئر ونگ کو تحریری شکایت کی تھی کہ سابق اسپیڈ اسٹار نے سوشل میڈیا پر پی سی بی کے سسٹم کے خلاف بیان بازی کی تھی۔

واضح رہے شعیب اختر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی سی بی کا انٹرنل انکوائری سسٹم ٹھیک نہیں جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔