صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

پولیس نے 4رکنی چور گروہ سے 5 سرقہ شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلئے

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل جون 2020 

پشاورکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین مختلف کاروائیوں کے دوران موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کا سراغ لگا کرچار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے نواحی علاقوں سے ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 5 عدد موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو اطلاع ملی تھی کہ تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ایک مشکوک شخص کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہے جس پر ڈی ایس پی احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او عمران الدین خان نے پولیس کا خصوصی ٹیم کے ہمراہ فوری طور موقع پر پہنچ کر گلدرہ چوک میں موجود مسلح شخص آیاز ولد فیروز سکنہ مروزئی بہادر کلے کو نہایت حکمت عملی کیساتھ قابو کرکے گرفتار کر لیا جس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیاجو کہ دوران تفتیش مذکورہ موٹر سائیکل مسروقہ معلوم ہوااسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ تہکال شہر یار احمد نے کاروائی کے دوران موٹر سائیکل لفٹر زاہد حسین عرف پتنگے ولد سفید گل سکنہ سفید ڈھیری کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مدعی کامران سرور ولد غلام سرور سکنہ بہاری کالونی کا چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے کارروائی کے دوران دو رکنی موٹر سائیکل چور گروہ زاہد ولد محمد گل سکنہ غنی کالونی اور مراد ولد علی زر خان سکنہ یو سف آباد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مدعی رمضان ولد نثار خا ن سکنہ گل آباد کا چوری شدہ موٹر سائیکل سمیت 3 عدد مو ٹر سائیکلیں بھی برآمد لی گئی ہیں، ملزمان کا تعلق موٹر سائیکل چور اور راہزن گروہوں سے ہیںجن سے دوارن تفتیش اہم انکشافات کا توقع بھی کی جا سکتی ہیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔