صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

سردار ذوالفقار کھوسہ کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

نمائندہ خصوصی | جمعہ جون 2018 

 سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ نے عمران خان سے ملاقات میں باضابطہ طور پر تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنے دورہ لاہور کے دوران خصوصی طور پر سردار ذوالفقار کھوسہ سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سینئر لیڈرشپ کے ساتھ میرے گھر تشریف لائے، انہوں نے مجھ پر خصوصی مہربانی کی، میں ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کھوسہ فیملی کی تحریک انصاف میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ذوالفقار کھوسہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ سردار ذوالفقار کھوسہ مسلم لیگ ن کے ساتھ وابستہ تھے لیکن پارٹی قیادت سے اختلافات کے باعث انہوں نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ سابق سینیٹر اور گورنر پنجاب رہنے والے ذوالفقار کھوسہ کے بیٹے دوست محمد کھوسہ وزیرِاعلی پنجاب رہ چکے ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔