صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں، کرکٹ آسٹریلیا

ویب ڈیسک | جمعہ 29 مئی 2020 

کرکٹ آسٹریلیا نے غیر رسمی طور پر تصدیق کی ہے کہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ممکن نہیں ہوگا۔

جمعہ کو ویڈیو کال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سی اے کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس نے کہا کہ اکتوبر، نومبر میں میگا ایونٹ کروانے کی امید کرتے رہے ہیں لیکن اب کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہائی رسک ہوگا۔ انہوں نے آئندہ سال فروری، مارچ یا اکتوبر،نومبر میں نئی ونڈوز کی نشاندہی بھی کی۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا میں شیڈول ہے جبکہ 2021 کا میزبان بھارت ہے، اگر آسٹریلیا میں شیڈول ایونٹ ملتوی کرکے اگلے سال کروایا جاتا ہے تو بھارت کو بھی ایک سال کی تاخیر گوارا کرنا ہوگی جس کے لیے وہ آمادہ نظر نہیں آتا۔

بی سی سی آئی کی کوشش ہے کہ رواں سال ورلڈ کپ ملتوی کیا جائے تاکہ اس کو آئی پی ایل کروانے کا موقع مل سکے اور آسٹریلیا میگا ایونٹ کی میزبانی اکتوبر 2022 میں کرے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔