صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 

جاوید کریم کی 18 سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہونے والا سفر

ویب ڈیسک | اتوار 26 اپریل 2020 

یوٹیوب پرسب سے پہلے جاری کی جانے والی ویڈیو کو ٹھیک 15 برس ہوچکے ہیں جو یوٹیوب کے شریک بانی جاوید کریم نے سان ڈیاگو چڑیا گھر میں بنائی تھی۔ یوٹیوب پرپوسٹ کی جانے والی یہ پہلی ویڈیو ہے جس کا عنوان ’میں چڑیا گھر میں‘ ہے۔ ویڈیو کا دورانیہ صرف 18 سیکنڈ ہے جسے اب تک 9 کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔ اب تک جاوید کریم کے چینل پر پوسٹ کی جانے والی یہ واحد ویڈیو بھی ہے۔ اس ویڈیو میں جاوید کریم بتاتے ہیں کہ وہ ہاتھیوں کے پاس موجود ہیں۔ اس کے بعد وہ ہاتھیوں کی لمبی سونڈ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

https://youtu.be/jNQXAC9IVRw             ویڈیو دیکھنے کےلیے لنک پر کلک کریں:
 

اس ویڈیو میں آج کی یوٹیوب ویڈیو کی طرح لائکس، کمینٹس اور سبسکرائب کرنے کی درخواست بھی شامل نہیں ہے۔ اس کےبعد جاوید نے کہا، ’ بس مجھے آپ سے یہی کہنا تھا‘ اور اس کے بعد انہوں نے ویڈیو ختم کردی ۔ اس ویڈیو کے ایک سال بعد جاوید کریم اور ان کے ساتھیوں نے یوٹیوب کو ایک ارب 65 کروڑ ڈالر میں گوگل کو فروخت کردیا تھا۔اب اس پلیٹ فارم پر ہرماہ دو ارب سے زائد صارفین آتے ہیں لیکن اس عرصے میں خود یوٹیوب کمپنی نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود یوٹیوب پر روزانہ ایک ارب گھنٹے کی ویڈیو دیکھی جاتی ہے اور اس کی ماہانہ آمدنی اربوں روپے میں ہے۔ لیکن یہ سب کچھ جاوید کریم کی 18 سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہوا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔