صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

دھمکیوں سے نہیں ڈرتے، امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ایرانی صدر

ویب ڈیسک | اتوار 26 اپریل 2020 

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم خطے میں کسی بھی قسم کے تنازع کا آغاز نہیں کریں گے تاہم اپنے موثر دفاع کے لیے امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر حسن روحانی نے اپنے امریکی ہم منصب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی جارحیت میں پہل نہیں کرتا لیکن ہم اپنا دفاع کرنے کی مکمل اہلیت اور قابلیت رکھتے ہیں جو کہ ہمارا حق بھی ہے۔

صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں کسی قسم کا نیا تنازع کھڑا کرنا نہیں چاہتے لیکن یہ بتادینا ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے میں امریکی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی قسم کی جارحیت پر فوری اور تباہ کن جواب دیں گے۔

ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے ملٹری سٹیلائٹ کو خلا میں زمین کے مدار کے قریب بھیجنے کے کامیاب تجربے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے اور صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اور امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا جس کے بعد ایرانی صدر نے بھی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین روز قبل ہی امریکی بحریہ کو خلیج فارس کے سمندروں میں ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران امریکی جہازوں کو ہراساں کرے تو منہ توڑ جواب دیا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔