صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
اتوار 26 اکتوبر 2025 

میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے کہ ملک کا قرضہ اُتر جائے گا، جاوید میانداد

ویب ڈیسک | جمعرات 23 اپریل 2020 

پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ  میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے جاری ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور لوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔