صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

مہوش حیات ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ کے بعد ’’اونانا چیلنج‘‘ کی بھی چیمپئن

ویب ڈیسک | جمعرات 23 اپریل 2020 

کارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوتے ’’اونانا چیلنج‘‘ کو پورا کرکے شائقین کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی چیلنج سامنے آتا رہتا ہے اورعام افراد کے ساتھ مشہور شخصیات بھی اس چیلنج کو پورا کرتی نظر آتی ہیں۔ کچھ عرصے قبل سوشل میڈیا پر ’’بوتل کیپ چیلنج‘‘ مقبول ہوا تھا جسے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف قبول کیا تھا بلکہ پورا بھی کیا تھا ان فنکاروں میں مہوش حیات بھی شامل تھیں۔

لہٰذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی چیلنج وائرل ہو اورمہوش حیات اس کا حصہ نہ ہوں۔ اس بار بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والے ’’اوناناچیلنج‘‘ کو اپنے بھائی دانش حیات کے ساتھ مل کر پورا کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے اور ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔