صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 29 اکتوبر 2025 

(ن) لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

اکثریت ڈیسک | جمعرات 31 مئی 2018 

مسلم لیگ (ن ) نے 37 ارکان پر مشتمل پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا ہے جو 2018 کے عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم اور پارٹی امور پر فیصلے کرے گا، پارٹی صدرشہباز شریف مرکزی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ہوں گے جب کہ چوہدری نثار کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔

 

(ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق، سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف ، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیردفاع غلام دستگیر، چودھری شیر علی ،حمزہ شہبازشریف، مریم نواز، پرویز ملک، پرویز رشید ،رانا تنویر حسین، چودھری محمد برجیس طاہر، سردار مہتاب احمد خان،امیر مقام  شامل ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔