صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

'ایک بندے کیخلاف انکوائری سے کچھ نہیں ہوگا، قومی کمیشن بننا چاہیے'

نمائندہ خصوصی | منگل 29 مئی 2018 

 نواز شریف کا کہنا ہے کہ صرف ایک بندے کے خلاف انکوائری سے کچھ نہیں ہوگا، مشاورت کیساتھ قومی تحقیقاتی کمیشن بننا چاہیے جس میں عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، سول سوسائٹی اور پارلیمنٹ سب کی نمائندگی ہو۔

سابق وزیراعظم نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم ناصرالملک ایک بے مثال شخصیت کے حامل ہیں، بطور جج اور چیف جسٹس انکی خدمات سرفہرست ہیں، ناصرالملک قابل احترام شخصیت ہیں، انکی نامزدگی کو سراہنا چاہیئے، سیاستدانوں کو تنگ نظر نہیں ہونا چاہیئے۔ دھرنے کے کرداروں سے متعلق صحافی کے سوال پر ان کا کہنا تھا بتا تو چکا ہوں اور کتنی بار بتاؤں۔

نواز شریف کا کہنا تھا پرویز مشرف، اسد درانی اور شاہد عزیز کی کتابیں دیکھ لیں، ضرروت اس امرکی ہے اب اسکی تہہ تک پہنچا جائے۔ انہوں نے کہا نیشنل انکوائری کمیشن بننا چاہیئے، ہم نے قوم کو ڈبونا نہیں، مستقبل میں اپنا بچاؤ بھی کرنا ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔