صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

پرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے ملازمین کوروناوائرس(COVID-19)کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اوراس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں

بیوروچیف علی جان | جمعہ 20 مارچ 2020 

مظفرگڑھ:سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے ملازمین کوروناوائرس(COVID-19)کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اوراس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔نا صرف میپکوملازمین بلکہ میپکو صارفین میں بھی کوروناوائرس(COVID-19)کے پھیلاؤ اور اس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیراورہدایات کے متعلق آگاہی اورشعوراجاگرکرنے میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ کے ملازمین میں ماسک،دستانے اور ر جراثیم کش محلول(Sanitizer)تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس(COVID-19)کے خلاف جنگ ہم سب نے مل کر لڑنی ہے اور اس کے پھیلاؤ کو ہرحالت میں روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین مصافحہ کرنے،گلے ملنے اور ایک دوسرے کو چھونے سے گریز کریں۔تمام ملازمین نیم گرم پانی اور صابن سے ہاتھ دھوئیں اور جراثیم کش محلول(Sanitizer)کااستعمال باقاعدگی سے کریں۔ ناک،منہ،آنکھوں اورچہرے کوچھونے سے گریزکریں۔تمام ملازمین زیادہ سے زیادہ صاف پانی پیئں۔دفاتر میں صفائی کو ہرصورت یقینی بنائیں اور ٹوائلٹسIباتھ روم کی صفائی اوران میں جراثیم کش ادویات کے استعمال کوبھی یقینی بنایاجائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔