صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 28 مارچ 2024 

جے یو آئی ف کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک | پیر 16 مارچ 2020 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے پارٹی نام میں تبدیل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔جے یو آئی ف کی جانب سے دائر درخواست پر ممبر پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے سماعت کی۔

جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے کامران مرتضیٰ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پارٹی نام میں تبدیلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی۔

جے یو آئی ف کے وکیل نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام کے نام کے آگے سے ف کو ختم کر دیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے جمیعت علمائے اسلام ف کے نام میں تبدیلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔