صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات جون 2020 

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ اور واحد ون ڈے ملتوی

ویب ڈیسک | پیر 16 مارچ 2020 

پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا جب کہ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5 تا 9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والا پاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔