صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 29 مارچ 2024 

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کا امکان

راجہ فرقان احمد | جمعہ 13 مارچ 2020 

اسلام آباد: (راجہ فرقان احمد) دنیا بھر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 23 مارچ کی پریڈ منسوخ ہونے کا امکان  ہے. تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کہ موقع پر پاک افواج کی جانب سے پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے لیکن اس بار وبائی امراض پھیلنے کے باعث ملتوی ہونے کا امکان ہے. واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر بڑے ایونٹس کو منسوخ کیا جا رہا ہے. اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری پاکستان سپر لیگ کے باقی میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا اعلان کیا ہے اور اب یوم پاکستان پر منعقد کی جانے والی پریڈ  منسوخ ہونے کا امکان بھی ہے. کرونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک سو چوبیس ممالک میں ایک لاکھ تینتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں.

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔