مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان 15اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی
مطالبات پورے نہ کرنے پرریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق ضلعی سیکرٹری جنرل رضوان قریشی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ علاقائی صحافی 15اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے دھرنا بھی دیا جائے گا۔ رضوان قریشی نے مزید بتایاکہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں عہدیداران سمیت ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے حکومت کو پیش کردہ 7 نکاتی مطالبات اور اس پر حکومتی عمل درآمد کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ حکومت کسی صورت علاقائی صحافیوں کے مطالبات کو حل کرنے کو تیاری نہیں ہے وفاقی اور صوبائی حکومت مسلسل علاقائی صحافیوں کو نظر انداز کر رہی ہے جوکہ ریاست کی علاقائی صحافیوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ اب ہم کسی صورت اس کو برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ احتجاجی تحریک کا آغاز15اپریل کو لاہور سے کیا جائے گا علاقائی صحافی پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے اور ڈی جی پی آر آفس سے پنجاب اسمبلی تک ریلی بھی نکالی جائے گی اس کے بعد قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا.