صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

امیرتحریک لبیک پاکستان عبدالحئی خان

بیوروچیف علی جان | جمعہ 13 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)امیرتحریک لبیک پاکستان عبدالحئی خان نے کہا کہ پیٹرول،بجلی،گیس اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی مسلسل مہنگائی عمران خان کے ویژن کی مکمل ناکامی ہے۔عمران خان خود کہا کرتے تھے کہ قیمتیں بڑھا کر ریونیو اکھٹا کرکے حکومت چلانا تو نالائق اور نا اہل لوگوں کا طریقہ رہا ہے اور آج وہ خود اس پر عمل پیرا ہیں۔ تبدیلی سرکارنے 18 ماہ کے اپنے دورے اقتدار میں اپنی نا اہل ٹیم کی بدولت ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ریکارڈ بدترین مہنگائی نے غریبوں کے چولہے بند کردیئے ہیں۔ اگر وزیر اعظم کا دوافراد کا کچن 2 لاکھ میں گزارا نہیں کرسکتا تو 15 ہزار والا ملازم کہاں جائے۔ ملک کی 80 فیصد آبادیدو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔تبدیلی سرکارپیلی نیلی بلکہ گیلی ہوچکی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے بدترین مہنگائی سے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔