مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے))ملتان اوربہاولپورسیکرٹریٹ کا شوشہ چھوڑ کر سرائیکیوں کی ایکتاکوتوڑنے کی سازش کی جارہی ہے ملتان تاریخی حیثیت رکھتاہے اورہزاروں سال پرانی تہذیب کے ساتھ دنیابھرمیں اہمیت کا حامل ہے
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی صوبائی کوآرڈینیٹرسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی نے کہا کہ ملتان کی ہزاروں سال پرانی تہذیب ہے سب سیکرٹریٹ کوعوام کی خواہش کے مطابق عوامی اورپارلیمانی ریفرینڈم کرایاجائے توبھاری اکثریت ملتان کے حق میں ہوگی کیونکہ ملتان سرائیکی وسیب کے تمام اضلاع کے سنٹرمیں ہے سب سیکرٹریٹ ملتان کے تمام سیاستدانوں پرایک بدنماسوالیہ نشان ہے اس لیے یہ فیصلہ عوام کی خواہش کے برعکس ہے جوسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کو قبول نہیں ملتان میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ ،سب سیکرٹریٹ کیلئے جگہ اورتمام عوامی سہولیات مشینری اورانفراسٹکچر پہلے سے ہی موجود ہے جبکہ بہاولپور میں نئے سرے سے سٹرکچربنایا جائےگاڈاکٹرعاشق ظفربھٹی نے کہا کہ مزید حکمت عملی چیئرمین رانا فراز نون اوردوسرے مرکزی عہدیداران سے مشاورت کے بعد بنائی جائے گی