صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمحمدنعیم آخترسامٹیہ

بیوروچیف علی جان | جمعہ 13 مارچ 2020 

 مظفر گڑھ(جنرل رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمحمدنعیم آخترسامٹیہ نے کہا ھے کہ صرف 10دنوں میں میپکو سرکل مظفرگڑھ میں 136بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کو 157744یونٹ19لاکھ75ہزارایک سو73روپے جرمانہ کیا گیاہے اور71بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔انہوں نے کہاہے کہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جا رہے ہیں اورمیپکو سرکل مظفر گڑھ میں بڑے بڑے بجلی چوروں سے آہینی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سرکل میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ ٹاسک فورسز کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کررہی ہیں اوراب میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے میپکوصارفین سے بھی کہاہے کہ بجلی چور ملک اور قوم کے ہی نہیں بلکہ میپکوصارفین کے بھی دشمن ہیں۔آو مل کر ان قومی مجرموں کا محاسبہ کریں اورصارفین میپکو سرکل مظفرگڑھ کی طرف سے بنائی گئی خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ان قومی مجرموں کااحتساب کیاجاسکے۔ 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔