مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے) موجود گورنمنٹ ہمارے منصوبہ جات پر تختیاں لگانے کی بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرے
تفصیل کے مطابق سابق ایم پی اے پارلیمانی سیکرٹری ملک احمد کریم قسور لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی پی 276 میں سابقہ گورنمنٹ کے منصوبہ جات کا افتتاح کر کے حلقہ کی عوام کا مذاق اڑایا جا رہا ہے لوگوں پر انتقامی ایف آئی آر کی بوچھاڑ کی جا رہی ہے تھانہ کچہری کی سیاست عام ہو چکب انہوں نے کہا کہ میں حلقہ کی عوام کے دکھ درد میں ہر وقت موجود ہوں ان کا کہنا ہے لوگ بے یارو مددگار ہوچکے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے غربت اور افلاس میں ستائے لوگوں کا اب سامنا نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ سیاست وہ کریں جو عوام میں لوگوں کے دل میں جگہ بنائیں انہوں نے کہا کہ ہار جیت زندگی کا حصہ ہے لیکن حلقہ کی عوام کے بھی حقوق بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں لوگوں کو کبھی مایوس نہیں کیا اس موقع پر شیخ ممتاز احمد , جام ممتاز احمد منڈھیرہ , چوہدری محمد طارق , محمد ارشد مسن , جام نعیم منڈھیرہ سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے