صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

جتوئی میں با اثر افراد کی طرف سے زبردستی زمین پر قبضہ کی کوشش، اسلحہ کے زور پر متاثرین کو دھمکیاں

بیوروچیف علی جان | جمعرات 12 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے) جتوئی میں با اثر افراد کی طرف سے زبردستی زمین پر قبضہ کی کوشش، اسلحہ کے زور پر متاثرین کو دھمکیاں، متاثرین کی وزیر اعلیٰ سے انصاف کی اپیل، تفصیلات کے مطابق تحصیل جتوئی بستی جھلاریں کے رہائشی محمد عامر ولد اللّٰلہ رکھا قوم کھلنگ نے بتایا کہ بستی جھلاریں میں موجود 3 کینال رقبہ جس کا انتقال 1991 میں ہوا تھا جس پر ہمارا قبضہ بھی ہے پر جب بھی کوئی تعمیراتی کام شروع کرتے ہیں وہاں کے با اثر افراد اسد مشتاق کھلنگ اور حاجی عبدالرشید کھلنگ آجاتے ہیں اور تعمیرات روک دیتے ہیں، محمد عامر کھلنگ نے  بتایا کہ با اثر افراد کبھی پولیس کے اہلکار بھیج کر دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی گھر آکر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، محمد عامر نے مزید بتایا کہ ہماری جائیداد کا پرانا مکمل ریکارڈ ہونے کے باوجود اس پر قبضہ کی کوشش میں اسد کھلنگ نے اسلحے اور اپنے نامعلوم ساتھیوں کی مدد گھر پر دھاوا بولا جس کی گواہی پورا علاقہ دینے کو تیار ہے، محمد عامر نے کہا کہ ہمیں شدید خطرہ ہے کہ یہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے ہیں لہذا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نوٹس لیتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کریں اور قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کریں

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔