مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)سبزی و فروٹ منڈی مظفرگڑھ میں مارکیٹ کمیٹی مظفرگڑھ کے عملہ کی لوٹ مار اور کرپشن، سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی بھتہ خوری کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازی خان کو شکایات، اسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ تحقیقات کے لیے اچانک سبزی منڈی پہنچ گئے، سائیکل اسٹینڈ کا ٹھیکیدار کو ٹرانسپورٹر سے بھتہ وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اسٹنٹ کمشنر کی مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کی ہدایت تفصیل کے مطابق سبزی و فروٹ منڈی میں مارکیٹ کمیٹی مظفرگڑھ کے افسران اور عملہ کی ملی بھگت سے جاری لوٹ مار اور کرپشن کے خلاف محمد عامر نے کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کو شکایت کی تو انکے حکم پر اسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ہفتہ کے روز اچانک سبزی منڈی مظفرگڑھ پہنچ گئے اور مارکیٹ کمیٹی عملہ کی طرف سے پلاٹ نمبر 40 کو غیرقانونی طور پر کرائے پر دیکر کرایہ مارکیٹ کمیٹی میں جمع نہ کرانے اور سبزی منڈی مظفرگڑھ میں قائم کیے گئے واش روم پر پرائیویٹ شخص کے زریعے وصولیاں کرنے کی تحقیقات کیں اور سبزی منڈی مظفرگڑھ کے سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی طرف سے شیڈول سے ہٹ کر ناجائز وصولیوں اور ٹرانسپورٹر سے بھتہ وصولی کرنے کی شکایت پر سائیکل اسٹینڈ پر چھاپہ مارا تو سائیکل اسٹینڈ کا عملہ خلاف قانون ٹرانسپورٹر سے فی گاڑی 100روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ اسٹنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹر سے پیسے وصول کرنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے حلف دیکر ان سے پیسے وصول کرنے کی تصدیق کی۔ جس پر اسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی جبکہ انجمن آڑھتیاں کے عہدیداروں نے بھی سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکیدار کی طرف سے بھتہ خوری اور ناجائز وصولیوں، سبزی منڈی مظفرگڑھ کے داخلی راستوں پر زبردستی بیرئیر لگانے، سرکاری پلاٹ پر قبضہ کرکے اسٹینڈ بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔