مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے )بستی دھینگانہ کے رھائشی ڈاکٹر غلام سرور سپراسے نا معلوم افراد نقدی اور ادویات کپڑے وغیرہ زبر دستی چھینی کر موقع سے فرار ہو گئے تفصیل کے مطابق بستی دھینگانہ کے رھائشی محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر غلام سرور اپنی بیٹھک کے اندر سوئے ہوئے تھے رات کے بارہ بجے نامعلوم افراد نے کنڈی کھولنے کی آواز دی ڈاکٹر سرور کے مطابق جب میں بیدار ہوا تو تین نامعلوم نقاب پوش نے میرے گلے پر ہاتھ رکھ کر گلہ دبادیا اور کہا کہ اگر تونے شور واویلا کیا تو ہم جان سے مار دیں گے دو نامعلوم افراد نے میرے بکس کے اندر سے پڑی رقم ادویات کپڑے وغیرہ اٹھا کر اسلحلہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے اور تھانہ محمود کوٹ کی پولیس کو فوری اطلاع دی پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش جاری کر دی