مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)حلقہ این اے 185 کی سیاسی و سماجی شخصیت راؤ محمد عاطف علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے دکھ درد کو میں اپنا دکھ درد سمجھتا ہوں غریب عوام کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود خصوصاً سماجی شعبوں پر عملی طور پر اقدامات کر رہی ہے جن میں صحت ، تعلیم ، بلدیاتی نظام میں اصلاحات ، امن و امان کی بہتری ، شاہراؤں اور سڑکوں کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں حکومت لوگوں کو ایک بہترین اور مثالی بلدیاتی نظام دینے پر کام کر رہی ہے جس میں تعلیم اور صحت سمیت خدمات کے دیگر شعبوں کو نچلی سطح کو منتقل کیا جائے گا تاکہ لوگوں کے مسئلے مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں اور خدمت کی فراہمی کا ایک موثر اور فعال نظام مقامی سطح پر دستیاب ہو جس کیلئے محمکہ بلدیات دیگر تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے ساتھ مشاورت اور بلدیاتی نظام کے موجودہ قوانین میں ضروری ترامیم پر کام کر رہی ہے