مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)صحافیوں کےحقوق کیلئے بھرپور کردار اداکرونگا خلق خدا کی خدمت پر مبنی صحافت عبادت ہے ان خیالات کا اظہار عثمان خان خٹک وائس چیئرمین ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل مظفرگڑھ نے کیا انہوں نے کہا پنجاب حکومت ضلع مظفرگڑھ کے صافیوں کےمسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کےدور میں بھی صحافی اپنے بنیادی حقوق کیلئے سرگرداں ہیں جنوبی پنجاب کے وزیراعلی صحافی برادری کی امید سہولیات فراہمی کا مطالبہ رضوان الحسن قریشی جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب RUJتفصیل کی مطابق عثمان خان خٹک تحصیل وائس چیئرمین RUJمظفرگڑھ اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب ریجنل یونین آف جرنلسٹس رضوان الحسن قریشی عاشق ظفربھٹی سینئررہنما نے ضلع مظفرگڑھ میں صحافیوں کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مظفرگڑھ تاریخی ضلع ہے جو جنوبی پنجاب کے پانچ دریاوں کےوسط میں واقع ہے انتہائی حیران کن امریہ ہےکہ آج پنجاب کے36اضلاع میں صرف 19اضلاع میں صحافی کالونی کسی نہ کسی صورت موجود ہے جبکہ دیگر اضلاع میں موجود نہیں وائس چیئرمین ریجنل یونین آف جرنلسٹس تحصیل مظفرگڑھ نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتےہوئے کہاکہ مظفرگڑھ سے سوتیلی ماں والا امتیازی سلوک ختم کیاجائے اور ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا جائے کہ ضلع مظفرگڑھ میں صحافی کالونی کافوری قیام عمل میں لاکر صحافیوں کو اپنی چھت دی جائے انہوں نے مزید کہاکہ ضلع بھر کے صحافیوں کو یکجا کرنا(RUJ)کا منشور اورمقصد ہے اس موقع پر۔ضلعی وائس چیئرمین اصغرخان لغاری۔صدر نازک خان۔رابطہ سیکرٹری جتوئی عدنان فدا سعیدی۔ربنواز خان چئیرمین جتوئی۔ملک عنصر آفتاب ضلعی صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس مظفرگڑھ ندرحسین جتوئی جنرل سیکرٹری RUJ مظفرگڑھ سیدعلمدارشاہ بخاری سید رمیض شہزاد بخاری مہرشاہد سیال ملک مظفرجانگلہ سینئرنائب صدر RUJتحصیل مظفرگڑھ سید افتخارشاہ بخاری میاں شان شیخ تھہیم اعظم بلوچ سلیم جوئیہ اختر شاہین ڈاکٹر اسد ریحان خان ملک ساجد بشیر ملانہ ندیم بھٹی ڈاکٹر عقیل رانا امجد علی ودیگر موجودتھے*