صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

واپڈا اہلکاروں نے غیر قانونی جمپر لگا کر عوام کیلیے جینا دوبھر کر دیا۔

بیوروچیف علی جان | جمعرات 12 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)واپڈا اہلکاروں نے غیر قانونی جمپر لگا کر عوام کیلیے جینا دوبھر کر دیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ غلام یاسین ملک غفور ،ملک بشیر ،ملک بلال ،اسامہ ملک عباس ،عبدالرشید ، شہزاد، عبداللّٰلہ ، طارق عزیز، نذرحسین محمد قاسم ، منظور احمد ،نادر عباس،ابوبکر، فروق احمد نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بستی جاڑے والا 
نزد ہیڈ لسکانی  پہ کچھ سال پہلے لائن لاسز کو پورا کرنے کے لیے ڈی سیٹ جمپر لگاے جہاں پر 24 میں 16 گھنٹے بجلی غائب کردی جاتی ہے اس سلسلے میں واپڈا افسران نے پرایویٹ لوگ تعینات کر رکھے ہیں اللّٰلہ یار درزی جس کو میپکو کی خفیہ ٹیم نے بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا مگر جتوئی آفس کی مداخلت پہ کارروائی نہ ہوئی عبدالمجید آرایئں اور سایئکل  میکر چیتا لسکانی قابل ذکر ہیں یہ تینوں اپنی مرضی سے جمپر اتار دیتے ہیں حالانکہ طلباء کے امتحانات ہورہے ہوتے ہیں رمضان مبارک ہو یا عیدین ہوں مگر ان ظالموں کو ترس نہیں آتا۔اللّٰلہ یار کے بارے مشہور ہے وہ پیسے لے کر جمپر لگاتا ہے اور نان واپڈا ہے اور واپڈا اہلکاروں کا سامان اسی کے پاس موجود ہوتا ہے کئی بار آفسران کو اس بارے شکایت کی گئی مگر شنوائی نہ ہوئی اس لیے اعلی آفسران سے اپیل ہے کہ جمپر اپنی اصل جگہ بستی عبدل والہ پہ لگائے جائیں تاکہ عوام اس مصیبت سے نجت حاصل کر سکیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔