مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)گزشتہ ادوار میں نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں کئی برس مرمت نہیں مانگتی تھیں لیکن تبدیلی کے دور میں پہلی ہی بارش سے نئی تعمیر ہونے والی سڑک میں گڑھے پڑ گئے اس کا ذمہ دار ٹھیکہ دار ہے یا انتظامیہ
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ وسندے والی میں نئی تعمیر ہونے والی سڑک پر پہلی ہی بارش سے گڑھے پڑ گئے جگہ جگہ سے روڈ ٹوٹ چکا ہے اس کا ذمہ دار کون ہے ٹھیکیدار جس نے دو نمبر کام کیا کرپشن کی یا پھر انتظامیہ اور متعلقہ ادارے جنہوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران میٹیریل چیک نہیں کیا علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا