صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

بارشوں نے ناقص میٹریل اور ناقص کام کا پول کھول دیا۔

بیوروچیف علی جان | جمعرات 12 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے )ماہ مارچ کی بارشوں نے ناقص میٹریل اور ناقص کام کا پول کھول دیا۔ دو ماہ قبل وفاقی وزیر افتتاح کر کے لگائی جانے والی ٹف ٹائل ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔ ٹھیکدار گورنمنٹ سے لاکھوں روپے لے کر رفو چکر، اعلی حکام سے نوٹس لینا کا مطالبہ۔ شاہد اقبال ورک کی پریس کانفرنس۔ تفصیل کے مطابق محلہ فیاض پورہ کے رہائشی شاہد اقبال ورک نے اپنے محلہ کی نمائندگی کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دو ماہ قبل ووفاقی وزیر و ایم این اے میاں شبیر علی قریشی اور سابق چیئرمین رانا اورنگزیب اشرف نے ٹف ٹائل منصوبہ کا افتتاح کیا تھا۔ ماہ مارچ کی پہلی دو بارشوں نے دو ماہ قبل لگائی جانے والی ٹف ٹائل میں ناقص میٹریل اور ناقص کام کاپول کھول کر رکھ دیا۔ ٹف ٹائل تو جب بھی لگائی جاتی ہے اس کی مدت لائف ٹائم کے لئے ہوتی ہے۔ ٹھیکدار نے بس اپنی مرضی سے ناقص میٹریل کا استعمال کیا۔ اور اعلی حکام کے افسران کے ساتھ مل کر تمام تر نقشہ بھی پاس کروا کر اوپر رپورٹ پازٹیو بھیج دی۔ متعلقہ کسی بھی افسر نے چیک کرنا گورا بھی نہ کیا۔ میرے اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ ٹھیکداراور اس میں ملوث متعلقہ افسران کے خلاف نوٹس لے کر انکوائری کرائی جائے۔ اورناقص ٹف ٹائل اور ناقص کام کی انکوائری کروا کر محلہ فیاض پورہ کی لگائی گئی ٹف ٹائل کو درست کیا جائے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔