صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا پیٹرولنگ پولیس آفس مظفرگڑھ کا دورہ۔

بیوروچیف علی جان | جمعرات 12 مارچ 2020 

مظفرگڑھ(بیوروچیف علی جان سے)
 مظفرگڑھ
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ہائی وے پیٹرول کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کا پیٹرولنگ پولیس آفس مظفرگڑھ کا دورہ۔ پیٹرولنگ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی۔ریکارڈ اور گاڑیوں کا معائنہ ۔تفصیل کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے پیٹرولنگ آفس مظفرگڑھ کا دورہ کیا ریڈر ڈی ایس پی پیٹرولنگ طاہر احمد کے مطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پنجاب ہائی وے پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کو پیٹرولنگ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ایڈیشنل آئی جی نے پیٹرولنگ آفس مظفرگڑھ کا ریکارڈ کیا اور پیٹرولنگ پوسٹوں کی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پیٹرولنگ پولیس اپنے قیام سے اب تک شاہرات کی حفاظت اور عوام الناس کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے آپریشنل معاملات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا لپ پیٹرولنگ پولیس کو گاڑیوں کے حوالہ سے کافی مسائل درپیش ہیں جو کہ مرحلہ وار دور کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر ایس پی پیٹرولنگ ڈی جی خان ریجن ملک طاہر مصطفی اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ حافظ فرید خان بھی موجود تھے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل نے ضلع مظفرگڑھ کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیا

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔