صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ جون 2020 

سعودی عرب میں مزید 20 شہزادے گرفتار، عرب میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک | پیر مارچ 2020 

عرب خبر رساں ادارے نے سعودی عرب میں شاہی خاندان کے تین سینئر اراکین کی گرفتاری کے بعد مزید 20 شہزادوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو اپنے بھتیجے ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد منصوبہ بندی کا حصہ ہونے کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے گرفتار افراد پر بغاوت کے لیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق رائٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے گرفتاریوں کے وارنٹ پر خود دستخط کیے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔