صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
ہفتہ 20 اپریل 2024 

شہر یار آفریدی کا منشیات کی روک تھام کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون کو بڑھانے پر زور

راجہ فرقان احمد | منگل 25 فروری 2020 

کراچی: (راجہ فرقان احمد) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے منگل کو علاقائی اور عالمی تنظیموں سے منشیات سے پاک معاشرہ قائم کرنے میں تعاون بڑھانے کی درخواست کی تاکہ دنیا کو منشیات کے عفریت سے نجات دلائی جاسکے. تفصیلات کے مطابق شہریار خان آفریدی نے منشیات کے کنٹرول سے متعلق چوتھی ٹرانس ریجنل کوآپریشن میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کو منشیات کے عفریت سے بچانے کے لئے کوشاں ہے. ہم منشیات اور دہشت گردی کے خلاف دفاع کی پہلی لائن کے طور پر کام کر رہے ہیں. پاکستان خطے اور دنیا کو منشیات سے بچانے کے لئے شراکت داروں اور عالمی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ پاکستان میں منشیات سے نجات کے لئے ٹرانس ریجنل اور عالمی شراکت داری کے فریم ورک کو ترجیحی شعبہ بنایا گیا ہے اور ہم دنیا کے ساتھ اپنے تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنا چاہتے ہیں. بدقسمتی سے دنیا نے ابھی تک منشیات کے خلاف لڑنے والے ممالک کی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا. یہ وقت کی ضرورت ہے کہ جس طرح اقوام متحدہ کے پیس کیپنگ مشین کی قربانیوں کو مانا جاتا ہے بالکل اسی طرح منشیات کا مقابلہ کرنے والے ممالک کی قربانیوں کو بھی تسلیم کیا جانا چاہئے. ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو 2001 سے پوپی سے پاک ملک کا درجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں کم وسائل ہونے کے باوجود عالمی سطح پر منشیات کے کنٹرول میں اولین درجے میں ممالک میں شامل کیا جاتا ہے۔ اے این ایف( ANF ) کی ذہانت اور پیشہ ورانہ قوت سے اس عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں منشیات کے مطالبے میں کمی اور بڑے پیمانے پر معاشرے میں شعور بیدار کرنے کے لئے سمارٹ فون کی ایپلیکیشن 'زِندگی' متعارف کرائی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بذات خود اس اپلیکیشن کا افتتاح کیا۔ اس اپلیکیشن کے متعارف کروانے پر پاکستان کو علاقائی اور عالمی دونوں جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید یہ کہ ہم نے مقامی طور پر دنیا بھر میں منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث مجرموں کا ایک بہت بڑا ڈیٹا بیس تیار کیا ہے۔ اس سے پاکستان اور اس کے دوست ممالک کو منشیات کے بین الاقوامی ڈیلروں کا سراغ لگانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستان بین الاقوامی تعاون میں مزید اضافہ کی کوششیں کرے گا کیوں کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ منشیات سے متعلق جرائم کی نوعیت عالمی ہے۔ "منظم جرائم کے مرتکب افراد ، اپنی لالچ اور ہوس کے نشے میں آ کر جدید غیرقانونی طریقے استعمال کر کے بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلتے ہیں۔ وزیر برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے اس میٹنگ کے انعقاد پر یورپی یونین - ایکٹ پروجیکٹ ٹیم ، یورپی یونین کے وفد اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔