پشاورسٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات ختم کرنے کے لئے شہر بھر کے تاجروں کو نوٹسز جاری کردیئے جبکہ مقررہ وقت پورا ہونے کے بعد خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر ضلع پشاور ٹریفک کے تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور بارگین مالکان کو تجاوزات ختم کرنے کے لئے نوٹسز جاری کردیئے ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تاجر اور بارگین مالکان کسی بھی قسم کے تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ زیر آرٹیکل 141.139 پولیس آرڈر اور دفعات 283/290/PPC قابل سزا جرم بھی ہے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تاجروں اور بارگین کے مالکان کو تین یوم کے اندر نوٹس پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی تنبیہ دی ہے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تاجر اور بارگین مالکان سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر کوئی بھی کام ممکن نہیں ہے یہ ہم سب کا شہر ہے اور اس کی خوبصورتی اور ترقی کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس پشاو