صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 21 اکتوبر 2025 

الیکشن ایکٹ کے ذریعے نگران حکومت کے اختیارات محدود

اکثریت نیوز | پیر 28 مئی 2018 

 الیکشن ایکٹ کے ذریعے نگران حکومتوں کے اختیارات محدود کر دئیے گئے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں روزمرہ کے امور ہی چلا سکیں گی۔ نگران حکومت الیکشن کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی۔

الیکشن ایکٹ کے مطابق نگران حکومت انتخات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے گی جبکہ اس کے کیے گئے اقدامات تبدیل کیے جا سکیں گے۔ نگران حکومت ایسے فیصلے نہیں کر سکتی جو آنے والی حکومتوں کی اتھارٹی پر اثرانداز ہوں۔

نگران حکومت عالمی معاہدے یا مذاکرات کر سکے گی اور نہ ہی اہم تقرریاں اور ترقیاں، نگراں حکومت کو الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر تبادلوں کا اختیار بھی حاصل نہیں ہو گا۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔