پشاورایس ایس پی پشاور ظہور آفریدی نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی بے مثال ہے اور برادر ملک چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے'اہل وطن بھی چینی عوام سے بے پناہ چاہت رکھتے ہیں'ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا'انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر چینی عوام مشکل گھڑی سے گذر رہے ہیں اور اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام بھی اپنے چینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ظہور آفریدی نے یقین ظاہر کیا کہ چینی عوام بہت جلد اس مشکل صورت حال سے نکل آئیں گے'ایس ایس پی پشاور نے چینی ثقافتی مرکز کے پشاور میں قیام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو چین کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا'انہوں نے چائنہ ونڈو میں قائم مختلف گیلریاں دیکھیں اور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا'انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔