صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا حافظ آباد کوہاٹ میں دوکروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے گیس سپلائی کے منصوبے کا افتتاح

راجہ فرقان احمد | بدھ 29 جنوری 2020 

کوہاٹ: (راجہ فرقان احمد) وزیر انسداد منشیات شہریار خان آفریدی کا حافظ آباد کوہاٹ میں دوکروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کئے گئے گیس سپلائی کے منصوبے کا افتتاح. افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہریارخان آفریدی نے کہا کہ مافیا کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں جدوجھد جاری رکھیں گے اور عوام کو انکے حقوق دلا کر رہیں گے۔ خدا پر یقین رکھتے ہیں اور کسی زمین کے فرعون سے نہیں ڈرتے۔ میر صادق و میر جعفر کی سازشوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان تمام وعدے پورے کرینگے اور پاکستان کو فلاحی اسلامی ریاست بنا کر دم لیں گے۔ دس ارب روپے کے پراجیکٹ سے کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں گیس کی فراہمی منظور کی ہے۔ گیس کی فراوانی ممکن بنائیں گے۔ منافقوں اور دشمنوں کی سازشوں کے باوجود وزیر اعظم عمران خان پاکستان ہی نہیں مسلم دنیا کے کامیاب ترین لیڈر بن کر ابھر رہے ہیں۔ شہریار خان آفریدی نے مزید کہا کہ ساڑ ہے نو ارب روپے کی لاگت سی بجلی کے پراجیکٹ منظور کرا لئے ہیں۔ ساڑھے تین سو ارب روپے سے پشاور سے کوہاٹ، ہنگو، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے منظور کرا لیا ہے۔ 22 یونین کونسلوں کیلئے ایک 22 کروڑ روپے ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان کرتا ہوں۔ عمران خان ملکی تاریخ کا واحد حکمران ہے جس نے 14 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض واپس کیا ہے۔ جھکنے اور بکنے والے نہیں ہیں۔ نہ ڈرنے والے ہیں۔ حق کی آواز سے منہ پھیریں گے نہ مقابلے سے۔ ہم آخری دم تک ملکی وقار اورعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے مافیا سے لڑتے رہیں گے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔