صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پشاورپولیس کا کریک ڈائون'سٹریٹ کرائمز میں 80فیصد کمی آئی'ظہور آفریدی

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 28 جنوری 2020 

پشاور کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کے دوران برآمد ہونے والی گاڑیوں کو اپنے اصل مالکان کے حوالہ کر دیا، سٹریٹ کرائمز میں ملوث افراد کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران پولیس کی جانب سے جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے جس میں متعدد کامیابیاں حاصل ہوئیں، کریک ڈائون کے دوران سٹی ڈویژن نے مجموعی طور پر 41 خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو راہزنی، موٹر کار اور موٹر سائیکل سنیچنگ سمیت ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور سمیت دیگر صوبوں میں بھی سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12عددچھینی گئی گاڑیاں،10عدد موٹر سائیکل، ایک عدد جیپ، ایک عدد رکشہ،11عدد موبائل فونز،21 لاکھ روپے نقدرقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان میں سے اکثریت کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاون کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں کے حوالے سے خصوصی پریس کانفرنس کی گئی ، ایس ایس پی آپریشن ظہور بابرآفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور پولیس کی جانب سے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر سٹی ڈویژن کے ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کر تے ہوئے نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے دوران سٹی ڈویژن پولیس نے ایس پی سٹی محمد شعیب کی سربراہی میں متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران 41خطرناک ملزما ن کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے اکثریت کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے بعد جیل کی سلاخو ں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان میں سے پنجاب ، پشاور اور دیگر شہروں سے موٹر کار چھیننے والے افراد بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12عددچھینی گئی گاڑیاں،10عدد موٹر سائیکل، ایک عدد جیپ، ایک عدد رکشہ،11عدد موبائل فونز،21 لاکھ روپے نقدرقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے،چھینے گئی گاڑیوں میں ایک موٹر کار تھانہ جوہر ٹاون لاہور، ایک چکدرہ اور راولپنڈی سے بھی چھینی گئی ہے، پریس کانفرنس کے بعد برآمد کی جانے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکل اپنے اصل مالکان کو حوالہ کیے گئے جنہوں نے پشاور پولیس کی کارکردگی اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرنے پر پولیس کاشکریہ بھی ادا کیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔