صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

پشاور' ترقی پانیوالے پولیس اہلکاروں کے اعزاز تقریب

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 28 جنوری 2020 

پشاور آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران سی سی پی او محمد علی گنڈا پور اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے، سی سی پی او نے شرکاء سے خطاب کے دوران واضح کیا کہ آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر پولیس اہلکاروں کے ترقی کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جا رہے ہیں جس سے اہلکاروں کو ان کا جائز حق مل سکے گا، انہوں نے ترقی پانے والوں اہلکاروںکو مبارکباد دیتے ہوئے معاشرے سے جرائم کے خاتمہ سمیت مختلف سماجی برائیوں کے خاتمہ میں بھی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی پی خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللّٰلہ عباسی کی خصوصی ہدایت پر کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ترقی کے منتظر 171پولیس اہلکاروں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی تھی جن میں 75 ہیڈ کانسٹیبلز، 59 اے ایس آئی اور 37 سب انسپکٹر شامل تھے 

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔