صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

سال 2019 'ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکولز سے 2087افراد فارغ تربیت حاصل کرنیوالوں میں594خواتین اور 1493مرد شامل'ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی گئی 'انیلہ ناز

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 28 جنوری 2020 

پشاورسٹی ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ سکولز کینٹ اور حیات آباد ڈرائیونگ سکولز سے سال 2019 میں فارغ ہونے والے افراد کی اعداد و شمار جاری کردی جس کے تحت 2087افراد نے ٹریفک قوانین کے مطابق ڈرائیونگ سیکھ کر سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جس میں 594 خواتین اور 1493 مرد شامل ہیں۔ ڈرائیونگ سکولز کی پرنسپل ڈی ایس پی انیلہ ناز نے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر انتظام کام کرنیوالے ڈرائیونگ سکولز سے فارغ ہونے والے افراد کی اعداد شمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سکولز میں داخل ہونے والے افراد ڈرائیونگ سکھانے سمیت انہیں ڈرائیونگ کرتے وقت گاڑی کی سیٹ بیلٹ باندھنے لائن ڈسپلن دوسری گاڑیوں کا خیال رکھنے دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز اور موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال سمیت دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے۔ قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیر انتظام کام کرنیوالے ڈرائیونگ سکولز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ سکول منفرد ادارہ بن چکا ہے جہاں سے تربیت یافتہ افراد شہر کی ٹریفک نظام کو درست سمت پر گامزن کر نے میں معاون ثابت ہو رہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے حقوق کا برابر خیال اور حسن اخلاق و شائستہ رویوں سے کام لینا چاہئے۔ انہوں نے شہریوں کو یہ بھی تاکید کی کہ دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل مزاجی سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلائیں۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔