صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 27 اکتوبر 2025 

محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا ' سی سی پی او

کرائم رپورٹر محمد فہیم خان | منگل 21 جنوری 2020 

پشاور خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء نے اپنی جانوںکا نذرانہ دے کر امن قائم کیا ہے، پولیس جوانوں کی قربانیوں اور شہادتوں سے محکمہ کے وقار میں اضافہ ہوا، حاضر سروس پولیس اہلکار بھی محکمہ کے وقار میں مزید اضافہ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے اپنی توانائیاں بروئے کار لائیں، پولیس اہلکار پوری جانفشانی کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے تدارک کے لئے بھی کردار کریں، محکمہ پولیس میں سزا و جز کا عمل جاری رہے گا جس کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او محمد علی گنڈاپورنے ملک سعد شہید پولیس لائن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران و جوانوں کو انعامات دینے کی تقریب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پولیس اہلکاروں کو توصیفی اسناد دینے کی ایک سادہ مگر پر وقار  تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کے دوران گزشتہ روز سکول طالب علم کی مدد کرنے والے ٹریفک ٹکٹنگ آفیسر اور عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں کو بھی نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا،  سی سی پی اومحمد علی گنڈا پور نے اس موقع پر پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام ،عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے بلا تفریق کارروائی کرنے سمیت معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کے لئے کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔