صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعرات 25 اپریل 2024 

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کابینہ سے علیحدگی کا اعلان

ویب ڈیسک | اتوار 12 جنوری 2020 

وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ آج کےاعلان کااس پیشکش سےکوئی تعلق نہیں

 خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہو تو کابینہ میں بیٹھنا بےسود ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، جہانگیر ترین بھی ان مواقع پر موجود رہے، ہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ہزاروں ارب دینے والےشہر کو ایک ارب نہیں دیا جا رہا، گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی، آج کے اعلان کا اس پیشکش سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف سے 2 وزارتیں مانگی تھیں جن میں سے ایک وزارت آج بھی طلب کرتے رہے۔ وزارت قانون نہیں مانگی تھی، جو 2 نام تحریک انصاف کو دیئے تھے ان میں فروغ نسیم کا نام شامل نہیں تھا۔ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ آپ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ثابت کریں کہ آپ یہاں کے بھی وزیراعظم اور صدر ہیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔