صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

'اب تک عبدالہادی کی اہلیہ ہوں'

ویب ڈیسک | جمعہ 10 جنوری 2020 

 پاکستانی کی نامور اداکارہ یاسرہ رضوی، ہدایت کار و اداکار سرمد کھوسٹ اور چائلڈ اسٹار شیز گل بہت جلد ایک ساتھ ایک ویب سیریز میں کام کرتے نظر آئیں گے۔  اداکارہ یاسرہ رضوی اور اداکار سرمد کھوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکھٹے تصاویر شیئر کی۔  یاسرہ رضوی نے حال ہی میں ایک پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر کی جس کے بعد سیریز میں کئی اور تصاویر سامنے آئیں۔  اپنی تصویر پر انہوں نے لکھا کہ 'گھریلو خاتون، میرا خیال ہے کہ میں لگ بھی رہی ہوں'۔  اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ویب سیریز میں کام کرنے جارہی ہیں جس کی ہدایات نجف بلگرامی دے رہے ہیں جبکہ یاسر عقیل اس کی پروڈکشن کررہے ہیں۔  بعدازاں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ شیز گل اور سرمد کھوسٹ موجود ہیں۔  اس پر انہوں نے لکھا کہ 'ظاہر ہے اس کا ایک شوہر بھی ہے، سرمد کھوسٹ آخر کار ہمیں ٹی وی پر جوڑی بن کر کام کرنے کا موقع ملا'۔  آخر میں یاسرہ نے ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں وہ ویب سیریز کے ہدایت کار کے ساتھ بھی موجود ہیں۔

 اس پر انہوں نے چائلڈ اسٹار شیز گل کی تعریف کی جو انٹرنیٹ پر مقبول ہونے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں رومی کا کردار نبھا رہے ہیں۔  یاسرہ نے اس تصویر میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ اب تک عبدالہادی کی اہلیہ ہیں اور ان کی سرمد کھوسٹ سے شادی نہیں ہوئی۔  خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے خود سے 10 سال چھوٹے پروڈیوسر عبدالہادی سے 2017 میں شادی کی تھی۔  ان دونوں کی شادی کے دوران عمر کے فرق اور حق مہر کو لے کر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر مداح یہ کمنٹس بھی کررہے تھے کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔  تاہم اب یاسرہ کے اس کمنٹ نے یقیناً ان افواہوں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔  اداکارہ نے ایک ماہ قبل اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کا جشن بھی منایا تھا اور اس موقع پر اپنے شوہر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔