صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
جمعہ 19 اپریل 2024 

مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا

ویب ڈیسک | جمعہ 10 جنوری 2020 

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 کواستعمال نہیں کیا جاسکتا۔بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ودیگرپابندیوں کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ جسٹس این وی رامانا، جسٹس سباش ریڈی اور جسٹس بی آر گوائی  پرمشتمل تین رکنی بنچ نے 27 نومبر کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جمہوری نظام میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہوتی ہے، اظہاررائے کی آزادی کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی حقوق میں شامل ہے، اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 کواستعمال نہیں کیا جاسکتا، انٹرنیٹ کو محدود یا معطل کرنے کے احکامات کی عدالتی جانچ ہوگی۔

خیال رہے بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق کانگریس کے رہنماغلام نبی آزاد اور کشمیرٹائمزکی ایگزیکٹو ایڈیٹرانورادھابھاشن ودیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔