صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
منگل 23 اپریل 2024 

ماسٹر شیف کے ہیٹ پر 100 شکنیں کیوں ہوتی ہیں؟

ویب ڈیسک | پیر جنوری 2020 

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ شیف کی ٹوپی پر شکنیں یا تہیں کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ شکنیں شعوری طور پر بنائی جاتی ہیں۔ شیف کی ٹوپی کو ’ٹوک‘ کہا جاتا ہے۔ سیکڑوں سال پہلے ٹوک پر سو شکنیں ڈالی جاتی تھی جو اس باورچی کے 100 مختلف طریقوں سے انڈہ بنانے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

اچھے باورچی خانوں میں شیف سفید ٹوک پہنتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹوک یا ہیٹ کی اونچائی شیف کے تجربے کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔ کسی بھی ادارے میں سب سے اونچی ٹوک والا شیف سب سے زیادہ سینئر تصور کیا جاتا ہے۔146 قبل مسیح میں بازنطینی حملہ آوروں سے ڈر کر کچھ یونانی باورچی دوسری جگہ پہنچے اور انہوں نے گرجا گھروں کے عملے سے متاثر ہوکر ان کی ٹوپیاں پہننا شروع کردیں۔ پھر یہ خوف ختم ہوگیا لیکن ٹوک یا ہیٹ پہننے کا رواج شروع ہوگیا۔

1800 کی ابتدا میں سفید ہیٹ کا رواج عام ہوگیا اور سفید ٹوک صفائی کو ظاہر کررہا تھا۔ اس کی ابتدا فرانس میں ہوئی۔ ہیٹ پر بنی شکنیں کسی بھی شیف کی انڈہ یا مرغی پکانے کے طریقوں کی نشاندہی کرتی تھی اور 100 شکنوں والا ہیٹ ماسٹر شیف کو پہنایا جاتا ہے۔اگرچہ اب ہیٹ پہننے کے طریقوں میں کچھ تبدیلی ضرور آئی ہے لیکن ہیٹ کی اونچائی اب بھی شیف کی مہارت کو ہی ظاہر کرتی ہے۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔