صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
بدھ 22 اکتوبر 2025 

روزانہ ورزش کریں اور جِلد چمکدار بنائیں

ویب ڈیسک | ہفتہ جنوری 2020 

ہم چہرے پر مہنگی مہنگی پروڈکٹس یا ٹوٹکوں کا استعمال کر کے جِلد کو خوبصورت بنانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار جِلد بنانے کے لیے کسی بھی قسم کے ٹوٹکے یا پروڈکٹس کے بارے میں نہیں بتانے والے۔اب آپ بھی یہی سوچ رہے ہوں گے کہ ٹوٹکوں یا اسکن پروڈکٹس کا استعمال کیے بغیر جِلد کیسے چمکدار ہوگی تو ہم آپ کو  یہی بتانے والے ہیں۔

جیسا کہ ہم سب کو ہی یہ بات معلوم ہے کہ ورزش انسان کے دل، پھیپھڑے اور دماغی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن ورزش کا تعلق انسان کی جِلد سے بھی ہوتا ہے۔ورزش کرنے سے چمکدار جِلد کا تعلق

ورزش انسان کا مزاج بہتر کرکے دباؤ کی کیفیت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ آکسیڈیٹو اسٹریس کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

پولینڈ کی یونیورسٹی آف سیزیسن کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق روزانہ ورزش کرنے سے انسانی جسم میں قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈینٹس پیدا ہوتے ہیں جو کہ جسم کے خلیوں یعنی (سیلز) کے محافظ ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس سے جِلد چمکدار ہوجاتی ہے۔

علاوہ ازیں یونیورسٹی آف ویلنسیا کی جانب سے بھی ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے مطابق روزانہ ورزش کرنے سے جسم میں اینٹی آکسیڈینٹس بنتے ہیں جس کی وجہ سے جِلد چمکدار ہوجاتی ہے۔

اگر آپ بھی جوان دکھنا اور چمکدار جِلد کے خواہاں ہیں تو روزانہ ورزش کرنے کو معمول بنا لیجیے۔

 

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔