صفحۂ اول    ہمارے بارے میں    رپورٹر اکاونٹ    ہمارا رابطہ
پیر 20 اکتوبر 2025 

عائزہ خان کے سوال نے مداحوں کو پریشان کردیا

ویب ڈیسک | ہفتہ جنوری 2020 

عائزہ خان کا شمار اس وقت پاکستان کی کامیاب اور بہترین اداکاراؤں میں کیا جارہا ہے جس کی وجہ ان کا ڈراما 'میرے پاس تم ہو' ہے۔جیسے جیسے اس ڈرامے کی نئی قسط سامنے آئی ویسے ویسے عائزہ کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور مداح چاہتے ہیں کہ عائزہ خان اس ڈرامے کے اختتام کے بعد فوری ہی کسی دوسرے ڈرامے کو سائن کرلیں۔

عائزہ خان اس وقت 'میرے پاس تم ہو' کے علاوہ 'تھوڑا سا حق' نامی ڈرامے میں بھی کام کررہے ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کسی کاغذ پر دستخط کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'دستخط کرلیے، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟'

عائزہ کے اس سوال کے بعد مداحوں نے خود سے اندازے لگانا شروع کردیے۔

کسی نے لکھا کہ عائزہ نے نئے گھر کے پیپرز سائن کردیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان نے اب تک کسی فلم میں بھی کام نہیں کیا۔

اداکارہ نے گزشتہ سال ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے ہدایت کار امتیاز علی نے اپنی ایک فلم کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا اور وہ اس میں کام کرنے میں دلچسپی بھی لے رہی تھی تاہم پھر پاک بھارت تعلقات خراب ہونے کے بعد یہ ممکن نہیں ہوسکا۔

اس ہی شو میں احسن خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ بولی وڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی بھی عائزہ خان کو اپنی ایک فلم میں سائن کرنے کے خواہشمند تھے اور انہوں نے یہ تک کہا تھا کہ اگر عائزہ ان کی فلم سائن کرلے تو وہ کسی اور اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔

بولی وڈ سے آفر ملنے کے باوجود عائزہ خان کو اب تک کسی پاکستانی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا اور مداحوں کو امید ہے کہ وہ جلد ہی سینما اسکرینز پر نظر آئیں گی۔

ہمارے بارے میں جاننے کے لئے نیچے دئیے گئے لنکس پر کلک کیجئے۔

ہمارے بارے میں   |   ضابطہ اخلاق   |   اشتہارات   |   ہم سے رابطہ کیجئے
 
© 2020 All Rights of Publications are Reserved by Aksriyat.
Developed by: myk Production
تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2020 اکثریت۔